ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذات پات کی سیاست بی جے پی کی فطرت، کانگریس کی نہیں: ڈی کے شیوکمار

ذات پات کی سیاست بی جے پی کی فطرت، کانگریس کی نہیں: ڈی کے شیوکمار

Tue, 27 Oct 2020 21:30:01    S.O. News Service

بنگلورو،27؍اکتوبر (ایس او نیوز) ذات پات کی سیاست کرنا بی جے پی کی فطرت ہے، ہماری نہیں۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے یہ بات کہی۔

آر آر نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار منی رتنا نے یہ الزام لگایا تھا کہ شیوکمار ان کے خلاف وکلیگا طبقہ کا استعمال کررہے ہیں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے شیوکمار نے آج کے پی سی سی دفتر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ذات پات کی سیاست کانگریس نہیں بی جے پی کرتی ہے۔میں سرعام پارٹی کی حکمت عملی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایڈی یورپا گوکاک میں اپنے طبقہ ویریشوا سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کے لئے کہا تھا۔اب سی ٹی روی، ڈاکٹر اشوتھ نارائن اور اشوک بھی اسی طرح ذات پات کی سیاست پر اترآئے ہیں۔ذات پات کی سیاست بی جے پی کی فطرت ہے، ہمیں کانگریس ہی ایک ذات ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی رتنا نے اپنی تصویر کے ساتھ ووٹروں میں سٹ ٹاپ باکس تقسیم کرکے ووٹوں کا سودا کیا ہے۔اگر الیکشن کمیشن واقعی زندہ ہے تو قانون کے تحت منی رتنا کے خلاف کارروائی کرنے کا شیوکمار نے مطالبہ کیا ہے۔


Share: